فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گزشتہ شب گرج چمک کیساتھ ہونے والی موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا’ واسا کا عملہ بارشی پانی کی نکاسی کیلئے متحرک۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ شب سب سے زیادہ بارش غلام محمد آباد میں 14 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ گلستان کالونی میں 11′ جیل روڈ پر 10′ علامہ اقبال کالونی میں 9′ ڈوگر بستی میں 8 اور مدینہ ٹائون میں 6 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور بارش کی پیشگی اطلاع پر واسا کا آپریشنل سٹاف متحرک ہو گیا۔ پونڈنگ پوائنٹس سے بارشی پانی کے اخراج کیلئے مشینری کو فنکشنل کر دیا گیا۔




