وفاقی وزیر سے پولٹری ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

کمالیہ(نامہ نگار) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگز یب رمدے سے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے رہنمائوں چوہدری شاہد اقبال گجر اور محمد شریف ملک نے ملاقات کی، جس میں پولٹری صنعت کو درپیش مسائل، پیداواری اخراجات اور ٹیکسز میں کمی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران پولٹری ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ پولٹری کی پیداوار پر عائد ٹیکسز میں کمی کی جائے اور اس اہم صنعت کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پولٹری صنعت عوام کو سستی پروٹین کی فراہمی کا ایک اہم ذریعہ ہے ، لہذا اس شعبے پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ چوہدری شاہد اقبال گجر اور محمد شریف ملک نے وفاقی وزیر خزانہ کو پولٹری صنعت کو درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پیداواری اخراجات میں اضافے سے اس شعبے کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔ حکومت کی جانب سے ٹیکسز میں کمی اور خصوصی ریلیف فراہم کرنے سے نہ صرف پولٹری صنعت کو استحکام ملے گا بلکہ عوام کو بھی مناسب قیمتوں پر مرغی کا گوشت اور انڈے فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب رمدے نے پولٹری ایسوسی ایشن کے رہنماں کو صنعت کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے رہنماں کے تحفظات اور مطالبات کو اہم قرار دیتے ہوئے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ امور کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں