فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او تنویر حسین کی ہدایت پر منشیات فروشوں کیخلاف مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ رضاآباد سفیان بٹر نے مرضی پورہ میں کامیاب چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش دعا فاطمہ کو گرفتار کر کے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر لی اور مزید برآمدگی کیلئے ملزمہ سے سپلائی نیٹ ورک اور بیک ٹریک سورسز بارے تفتیش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ رضاآباد سفیان بٹر نے اپنی ٹیم اے ایس آئی عابد وینس کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر مرضی پورہ گلی نمبر9 میں چھاپہ مارا تو بدنام زمانہ دعا فاطمہ دختر محمد امین گاہکوں کے انتظار میں کھڑی تھی جس پر مذکورہ منشیات فروش کو قابو کر کے اس کے قبضہ سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔




