سٹیٹ بنک کا چینی کی برآمد پر نیا سرکلر جاری

کراچی (بیوروچیف) اسٹیٹ بینک نے چینی کی برآمد پر نیا سرکلر جاری کردیا۔دو لاکھ ٹن چینی برآمد کی نئی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ پنجاب اور سندھ کے کوٹے کی منظوری دے دی گئی جبکہ خیبرپختونخوا کے کوٹے کی منظوری ابھی باقی ہے۔چینی کی برآمد ایڈوانس پیمنٹ یا ایل سی پر ہوگی،،چینی صرف بحری جہاز کے ذریعے بھیجی جائے گی اورچینی بھیجنے کی کوئی آخری تاریخ نہیں ہوگی۔بینک ہر ہفتے برآمد کی رپورٹ اسٹیٹ بینک کو دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں