ٹول ٹیکس کے مقدمات کی سماعت ملتوی

اسلام آباد (بیوروچیف) اسلام آباد ہائیکورٹ نے موٹرویز اور اہم شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں اضافے، جرمانوں میں 50 فیصد اضافے اور ایم ٹیگ سے متعلق مقدمات یکجا کرتے ہوئے تمام کیسز کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے جوڈیشل ایکٹیوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہاکہ ٹول ٹیکس کا تو معاملہ ہی ختم ہو گیا ہے، اب تو وہ بڑھ گیا ہے، وکیل این ایچ اے نے بتایاکہ اسی نوعیت کا کیس دوسری عدالت میں زیر سماعت ہے۔ چیف جسٹس نے استفسارکیاکہ این ایچ اے کیسے اپنے طور پر اضافہ کر سکتی ہے؟ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہاکہ ٹول ٹیکس کہاں تک پہنچ گیا ہے، گیارہ سو سے بھی اوپر لے گئے،وکیل این ایچ اے نے بتایاکہ چار سال تک ٹول ٹیکس نہیں بڑھایا گیا، اس پر عدالت کی معاونت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں