گاڑیوں کی فروخت میں کمی،آٹو سیکٹر اور موٹرسائیکلوں کی فروخت میں اضافہ

کراچی (بیوروچیف) ستمبر میں گاڑیوں کی فروخت میں کمی جبکہ آٹو سیکٹر اور موٹر سائیکلوں کی فروخت میں اضافہ ہوگیا۔ ستمبر میں مسافر گاڑیو ں کی فروخت ماہانہ بنیاد پر 20فیصد کم ہوگئی۔ ستمبر میں10ہزار897مسافر گاڑیاں فروخت ہوئیں ۔ مسافر گاڑیوں کی فروخت سالانہ بنیاد پر بھی10 فیصد گر گئی۔اگست میں13 ہزا ر 642 مسافر گاڑیا ں فروخت ہوئی تھیں۔ستمبر میں آٹو سیکٹر کی مجموعی فروخت 13فیصد بڑھ گئی۔ایک ماہ میں مجموعی طور پر2لاکھ 20ہزار 310گاڑیاں فروخت ہو ئیں۔ آٹو سیکٹر کی مجموعی فروخت سالانہ بنیاد پر24فیصد بڑھ گئی رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں آٹو سیلز 28فیصد بڑھ گئیں۔تین ماہ میں مجموعی آٹو سیلز 6لاکھ 11 ہزار 143یونٹس رہیں۔ستمبر میں موٹر سائیکلوں کی فروخت 11فیصد ماہانہ بڑھ گئی۔ستمبر میں ایک لاکھ95ہزار626موٹر سائیکلیں فروخت ہوئیں۔ٹریکٹروں کی فروخت ماہانہ بنیاد پر 73 فیصد بڑھ گئی۔ستمبر میں ایک ہزار 815 ٹریکٹر فروخت ہوئی۔تین پہیوں والی گاڑیوں کی فروخت میں 427فیصد ماہانہ اضافہ ریکارڈ ہوا۔ ستمبر میں 6 ہزار 876تین پہیوں والی گاڑیاں فروخت ہوئیں ۔ لائٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اور جیپس کی فروخت ماہانہ126فیصد بڑھ گئی۔ٹرکوں اور بسوں کی فروخت ستمبر میں 13فیصد سالانہ بڑھ گئی۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مسافر گاڑیوں کی فروخت 43فیصد بڑھ گئی۔تین ماہ میں 41ہزار 707مسافر گاڑیاں فروخت ہوئیں ۔ پہلی سہ ماہی میں موٹر سائیکلو ں کی فروخت 28فیصد بڑھ کر 5لاکھ 42ہزار 158 یونٹس ہوگئی۔سیلز ٹیکس اور نئی آٹو پالیسی سے متعلق غیر یقینی صورتحال کاروں کی فروخت پر اثرانداز ہوئی۔ ،پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم کے اعلان سے ٹریکٹرز کی طلب میں بہتری آئی ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں