آٹے کی قیمت بڑھنے سے کم آمدن والے پریشان

لاہور (بیوروچیف) لاہور میں گندم اور آٹے کی بڑھتی قیمتوں نے غریب اور کم آمدن والے شہریوں کو پریشان کر دیا، بنیادی ضرورت کی یہ اہم اشیا عام آدمی کی پہنچ سے دور ہونے لگیں۔شہر میں گندم کی قیمت 5ہزار 450روپے فی من تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 15کلوگرام آٹے کا تھیلا 2 ہزار 350روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح چکی آٹے کی قیمت بھی 190روپے فی کلوگرام تک جا پہنچی ہے۔آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے با عث محدود آمدن والے خاندانوں کیلئے روزمرہ اخراجا ت پورے کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ خصوصا خطِ غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد مہنگائی سے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔متاثرہ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ غریب خاندانوں کیلئے آٹے کی قیمتوں میں کمی کے موثر اقدامات کیے جائیں اور انہیں سستے داموں آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ تاکہ بنیادی غذائی ضرورت عام آدمی کی پہنچ میں رہ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں