پاکستانی ڈراموں پر پابندی سے بھارت خوفزدہ’ فیصل

کراچی (شوبز نیوز)پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی نے بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی ڈراموں پر پابندی عائد کرنے کی کوشش پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کو پاکستانی ڈراموں کے ذریعے پاکستان کا مثبت تشخص سامنے آنے کا خوف ہے۔فیصل قریشی نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈراموں نے بھارتی ناظرین کو یہ جاننے کا موقع دیا ہے کہ پاکستانی بھی عام اور تعلیم یافتہ لوگ ہیں، اسی لیے بھارتی حکومت نے ان ڈراموں کے اثرات کو روکنے کے لیے پابندی عائد کرنے کی کوشش کی۔اداکار نے کہا کہ بھارتی ناظرین پاکستانی مقبول ڈراموں میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، حالیہ نشر ہونے والوں ڈراموں کو بھی بھارتی ناظرین میں پذیرائی حاصل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں