ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے کبھی فلموں میں کام کرنے کا شوق نہیں تھا۔ شاہ رخ خان کے ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے اداکار بننے کی وجہ بتائی ہے۔اداکار نے بتایا ہے کہ میں فلموں سے کبھی بھی متاثر نہیں تھا لیکن والدہ لطیف فاطمہ خان کے انتقال کے بعد میں نے اپنا فیصلہ بدل لیا، والدہ ہمیشہ مجھے سنیما اسکرین پر دیکھنا چاہتی تھیں۔اداکار نے بتایا کہ میں نے فلموں میں آنے کا فیصلہ بڑی حد تک اپنی والدہ کی خواہش کو پورا کرنے کے لیے کیا۔واضح رہے کہ 1992 میں فلم دیوانہ سے شاہ رخ خان نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا ۔




