سماعت سے محروم افراد صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وائیٹ چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن مدینہ ٹائون فیصل آباد میں پرنسپل زابر حسین پی ایچ ڈی کی ہدایت پر تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی سابقہ ایم پی اے خواجہ محمد اسلام ،چیف کوارڈینیٹر ٹو وزیر تعلیم پنجاب ہاشم توصیف، صدر سمال چیمبر انڈسٹری محمد ندیم ،جنرل سیکرٹری یوتھ پارلیمنٹ رانا محمد عبداللہ تھے مہمانوں کا پھولوں کے ساتھ پرجوش استقبال کیا گیا اس موقع پر سکول کا تمام سٹاف سابقہ پرنسپل ندیم انجم مس افسانہ نرگس صدر سپیشل ایجوکیشن ،رانا عابد ،رانا مصدق چوہدری خادم گجر تقریب میں موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانوں نے کہا سفید چڑی کا عالمی دن یہ دن ہمیں احساس دلاتا ہے کہ ہمارے معاشرے میں بسنے والے سماعت سے محروم اور نابینہ افراد کسی سے کم نہیں یہ ہمارے معاشرے کا اہم اور قابل فخر حصہ ہیں سفید چھڑی صرف ایک چھڑی ہی نہیں بلکہ خود انصاری خود اعتمادی اور عزت نفس کی علامت ہے یہ چھڑی ان کو اندھیروں میں روشنی کا راستہ دکھاتی ہے سپیشل بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا۔ آخر میں مہمانوں کی ہمراہ سفید چڑی کے حوالے سے ریلی نکالی گئی ۔مہمان خصوصی خواجہ محمد اسلام،صدر سمال چیمبر محمد ندیم، کوارڈینیٹر وزیر تعلیم ہاشم توصیف نے کہا ہے کہ ہمیشہ نابینا بچوں کیساتھ پورا تعاون کریں گے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دینگے اور پنجاب اسمبلی اور دیگر اداروں میں ان کیلئے آواز اٹھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں