فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مرکزی علماء کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے جامع مسجد گول فیصل آباد میں خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ حرمین الشریفین پوری امت مسلمہ کے روحانی اور عقیدت کے مراکز ہیں اور ان کا تقدس ہر مسلمان کیلئے انتہائی محترم ہے۔ مقدس مقامات، سعودی عرب کی سرزمین اور زائرین کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات کسی صورت قابل قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ مشکل حالا ت میں برادر اسلامی ملک سعودی عرب کیسا تھ یکجہتی کا اظہار پاکستان کے علماء اور عوام کی دینی، اخلاقی اور ملی ذمہ داری ہے۔ پاکستان کے علماء اور عوام حر مین الشریفین کے امن، حرمت اور احترام کیلئے ہمیشہ آواز بلند کرتے رہینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل گھڑی میں مرکزی علماء کونسل پاکستان سعودی حکومت اور سعودی عوام کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔مرکزی علماء کونسل پاکستان کی جانب سے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور ملک بھر کے مختلف ڈویژنوں، اضلاع اور تحصیلوں میں جمعہ اجتماعات کے دوران قراردادیں پیش کی گئیں۔ ان اجتماعات میں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شاہ نواز فاروقی، مرکزی وائس چیئرمین پیر جی خالد محمود قاسمی، علامہ شبیر احمد عثمانی، علامہ سید سمیع اللہ حسینی، قاری محمد مشتاق، مولانا عبدالماجد فاروقی، مولانا محمد بلال، قاری محمد وزیر صدیقی، مفتی وحید احمد، مولانا ممتاز الحق قاسمی، مولانا ابوسفیان حنفی، مولانا حبیب الرحمن ضیائ، مولانا شعیب صدیق، مولانا محمد اعظم فاروق اور مولانا عامر اشرف، مولانا عبدالعلیم حقانی، مولانامنیر طارق،مولانا عابد فاروقی، مولانا نعیم طلحہ،قاری ثاقب عزیز سمیت و دیگر تمام اضلاع میں قرار دادیں پیش کی گئیں۔




