صنعتی آلودگی کی روک تھام کیلئے فیلڈ مانیٹرنگ مزید موثر

لاہور (بیوروچیف) پنجاب بھر میں انسداد سموگ آپریشن جاری ہے، گزشتہ 24گھنٹے کے دوران صنعتی یونٹس، بھٹوں، پلاسٹک کے استعمال اور دیگر آلودگی پھیلانے والے مقامات کیخلاف کارروائیاں کی گئیں۔ صنعتی آلودگی کی روک تھام کے لیے انسپیکشن اور فیلڈ مانیٹرنگ مزید موثر بنا دی گئی ہے۔حکام کے مطابق صوبے بھر میں 246صنعتی یونٹس کی انسپکشن کی گئی۔ خلاف ورزیوں پر 4یونٹس کو نوٹس جبکہ 17کو سموگ نوٹس جاری کیے گئے۔ کارروائی کے دوران ایک یونٹ مسمار، 6سیل اور مجموعی طور پر 10لاکھ 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔پنجاب بھر میں 374بھٹوں کی بھی انسپکشن کی گئی۔ خلاف ورزی پر 3 بھٹوں کو سموگ نوٹس جاری کیے گئے۔، 2 بھٹے مسمار اور 5 سیل کر دیے گئے، جبکہ ایک بھٹہ مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ بھٹوں کے خلاف کارروائیوں میں 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔غیر معیاری پلاسٹک کے خلاف کارروائیوں کے دوران 179 مقامات کا معائنہ کیا گیا، 17 مقامات کو نوٹس جاری اور 3 سیل کیے گئے۔ اس دوران غیر معیاری پلاسٹک کے ایک ہزار 602 کلوگرام سامان کو ضبط کیا گیا۔باربی کیو اور کمرشل کوکنگ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران 107 مقامات کا معائنہ کیا گیا۔ خلاف ورزیوں پر 39 سموگ نوٹس جاری کیے گئے، 54 مقامات پر سکشن ہڈز نصب کروائے گئے، ایک مقام سیل اور 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں