اجے دیوگن کے عالیشان بنگلے پر بلڈوزر چل گیا؟

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن کے بنگلے میں ہونے والی غیر قانونی تعمیرات کیخلاف متعلقہ محکمے نے کارروائی کرتے ہوئے بلڈوزر چلا دیا۔ اجے دیوگن کے ممبئی کے علاقے جوہو میں واقع بنگلے پر ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر بغیر اجازت کی جانے والی تعمیرات کے بعض حصوں کو منہدم کردیا۔میونسپل حکام کے مطابق بنگلے میں تجارتی مقاصد، بالخصوص سیلون کے استعمال کے لیے اندرونی سطح پر تعمیراتی اور تبدیلی کا کام کیا جا رہا تھا، تاہم اس کے لیے متعلقہ محکمے سے ضروری اجازت حاصل نہیں کی گئی تھی۔بی ایم سی نے ممبئی میونسپل کارپوریشن ایکٹ کی دفعہ 354 اے کے تحت بنگلے کے مالکان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تعمیراتی سرگرمیاں فوری طور پر روکنے اور متعلقہ دستاویزات و اجازت نامے پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔ تاہم، حکام کے مطابق نوٹس جاری ہونے کے باوجود تعمیراتی کام جاری رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں