اپنے کیریئر کے عروج پر شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا’ جیا علی

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی سابقہ معروف اداکارہ اور ماڈل جیا علی نے اپنی پہلی فلم کے لیے ملنے والے معاوضے سے پردہ اٹھا دیا۔انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے اپنی پہلی فلم دیوانے تیرے پیار کے کے لیے 50 لاکھ روپے سے زائد معاوضہ وصول کیا تھا۔جیا علی نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کامیاب پاکستانی فلم دیوانے تیرے پیار کے سے کیا، جس میں انہوں نے اداکار معمر رانا کے ساتھ کام کیا تھا۔جیا علی نے اپنے کیریئر کے عروج پر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا، انہوں نے 2021 میں کاروباری شخصیت عمران ادریس سے شادی کی اور ان کی شادی کو 5 سال ہو چکے ہیں۔حال ہی میں جیا علی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی پہلی فلم کے لیے بھاری معاوضہ لینے سے متعلق تفصیلات بتائیں۔پروگرام کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ ہم نے سنا ہے کہ آپ نے اپنی پہلی فلم دیوانے تیرے پیار کے کے لیے 1 کروڑ روپے معاوضہ لیا تھا، کیا یہ درست ہے؟اس پر جیا علی نے جواب دیا کہ دیوانے تیرے پیار کے میری پہلی فلم تھی، جو 1997 میں ریلیز ہوئی، اس فلم میں معمر رانا میرے ساتھ تھے، میں نے پورا 1 کروڑ روپے معاوضہ نہیں لیا تھا لیکن اس وقت میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ضرور تھی۔انہوں نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے لیے ہم ایک دوسرے ملک گئے تھے اور میری اپنی ٹیم بھی میرے ساتھ تھی، جس میں میرا بھائی، فوٹو گرافر منا مشتاق، ان کا ایک دوست اور عالیہ امام شامل تھے، ان سب کے سفری اخراجات اور دیگر ضروری اخراجات بھی میرے معاوضے میں شامل تھے، اس طرح 1997 میں مجھے پروڈیوسر سے 50 لاکھ روپے سے زائد رقم ملی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں