فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروباری تنازعات پر چالاک ملزمان کا 5 شہریوں کیساتھ 2کروڑ کا فراڈ’ پولیس نے جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ مدینہ ٹائون کے رہائشی ندیم احمد نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم طاہر بیگ نے کاروبار کیلئے 53لاکھ کی رقم لیکر ہڑپ کر لی’ سمن آباد کے خضر کا کہنا ہے کہ ملزم خالد نے 77 لاکھ کی رقم حاصل کی۔ 215 رب کے صفدر نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ ملزم رمضان نے 35لاکھ’ حاجی آباد کے محبوب عالم نے ملزم کو ٹینڈر کی خریداری کیلئے 10لاکھ نقد اور 20لاکھ کی رقم ٹرانسفر کی، بعدازاں ملزم نے رقم کے بدلے جعلی چیک دیا۔ نورپور کے الیاس سے ملزم اشفاق نے بہن کے علاج معالجہ کیلئے ساڑھے 14لاکھ کی رقم لیکر ہڑپ کر لی۔ واپسی کا مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔




