بھوآنہ بازار،ریگل روڈ کے تاجروں کا پیرا فورس کیخلاف احتجاج

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بھوآنہ بازار اور ریگل روڈ کے دکانداروں نے پیرافورس کی جانب سے بلاوجہ تاجروں کو تنگ کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پیرافورس کی طرف سے تجاوزات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے بھوآنہ بازار اور ریگل روڈ پر بعض دکانداروں کا سامان اٹپانے کا کہا تو ان میں تلخ کلامی ہو گئی جس پر پیرافورس کے اہلکاروں نے تاجروں سے بدتمیزی کی تو تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے نڑوالا چوک میں ٹائروں کو آگ لگا کر احتجاج کیا اور پیرافورس کی بلاجواز کارروائیوں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے روڈ بلاک کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں