لاہور (بیورو چیف) لاہورتعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان میں ریاضی کاپرچہ،کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان کے مختلف امتحانی سینٹرز پر چھاپے۔امتحانی مرکز لارنس روڈ میں محمد ساحل کی جگہ جعلی امیدوار ساحل حیات رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔گورنمنٹ ہائی سکول رائے ونڈ سینٹر سے امیدوار محمد علی عباس کوموقع پر نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار بوائز رائیونڈ سے امیدوار ریان خان کو امتحانات کے دوران ناجائز ذرائع استعمال کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا۔گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول فار بوائز مریدکے سے امیدوار شعیب خالد کی جگہ جعلی امیدوار محمد اشرف امتحان دیتا پکڑا گیا۔جعلی امیدواروں پر ایف آئی آر درج کرکے حوالہ پولیس کردیا گیا ہے۔توصیف الرحمان کا کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی اور نقل پر زیرو ٹالرینس پالیسی نافذ ہے۔




