جڑانوالہ(صابر گھمن سے)محکمہ ریونیو کے دفاتر میں بیٹھے پرائیویٹ افراد نے مبینہ طور پر من مرضی کے ریٹ مقرر کر دئیے،کام کروانے کے عوض ہزاروں روپے کی ڈیہاریاں لگانے والوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں،سرکاری ریکارڈ بھی پرائیو یٹ افراد کی دسترس میں ہونے پر شہریوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف و دیگر ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن کرپشن سے پاک پنجاب کا نعرہ جڑانوالہ میں شرمندہ تعبیر ہوتا دکھائی نہیںدے رہا حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری دفاتر میں پرائیویٹ افراد کے کام کرنے کی پابندی کے واضح احکاماتِ کے باوجود تحصیلدار کی مبینہ چھتری تلے قائم نائب تحصیلداران قانونگو کے دفاتر میں بیٹھے پرائیویٹ افراد نے مبینہ طور پر اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے اور سرکاری ریکارڈ کو بھی اپنی دسترس میں رکھا ہوا ہے شہریوں کی اربوں روپے کی جائیدادوں کا سرکاری ریکارڈ پرائیویٹ افراد کے سپرد ہونے کے معاملہ نے افسران کی جانب سے کئے گئے بلند و بانگ دعوئوں پرکئی سوالات کھڑے کر دئیے ہیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جائیداد کے متعلق مسائل کے حل کیلئے آنیوالے افراد سے کام کرنے کے عوض دفاتر میں بیٹھے پرائیویٹ افراد مبینہ طور پر من مرضی کے پیسے وصول کرتے دکھائی دیتے ہیں اور مٹھی گرم نہ کرنے کی صورت میں شہریوں کو دفاتر کے چکر لگوائے جاتے ہیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سرکاری دفاتر میں بیٹھے پرائیویٹ افراد کو مبینہ طور پر چند ریونیو افسران کی آشیرباد حاصل ہے جس کی بنا پر پرائیویٹ افراد بلا خوف و خطر اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ریونیو دفاتر میں بیٹھے ناتجربہ کار پرائیویٹ افراد کو جائیداد کی تقسیم حصوں اور حدبندی کے متعلق معلومات بھی نہ ہے جبکہ پرائیویٹ افراد کی جانب سے مبینہ طور پر کی جانے والی رپورٹس اور مبینہ طور پر کئے گئے فیصلوں میں شہریوں کو دربدر کی ٹھوکریں کھانا پڑتی ہے اور نوبت مبینہ طور پر خون خرابے تک جا پہنچتی ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سرکاری دفاتر میں بیٹھے پرائیویٹ افراد نہ صرف ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں بلکہ ان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا ہے ہم اوپر تک حصہ دیتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ ریوینو دفاتر میں بیٹھے پرائیویٹ افراد کی موجودگی ارباب اختیار کیلئے لحمہ فکریہ ہے بلکہ ایسی صورتحال میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا خواب کرپشن سے پاک پنجاب کا نعرہ بھی دفن ہوتا دکھائی دیتا ہے اور سرکاری دفاتر سے رشوت خوری کے خاتمے کے دعویدار افسران کا بھی پول کھول دیا ہے شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف،صوبائی وزیر پنجاب،کمشنر،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ریوینو دفاتر میں پرائیویٹ افراد کی موجودگی اور سرکاری ریکارڈ تک دسترس کے معاملہ کا سختی سے نوٹس لیا جائے اور خفیہ طور سروے کروایا جائے جبکہ سرکاری دفاتر میں پرائیویٹ افراد کے داخلے کے واضح احکاماتِ پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور انکوائری کے دوران پرائیوٹ افراد کی مبینہ پشت پناہی کرنیوالے ریونیو افسران کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے




