کراچی (بیورو چیف)سندھ کے ضلع کراچی شرقی سے پولیو کا ایک نیا کیس رپورٹ ہوا ہے جسکے بعد سال 2026 ء میں اب تک پولیو کیسز کی مجموعی تعداد سات ہوگئی۔نیشنل ای او سی کے مطابق رواں سال رپورٹ سات پولیو کیسز میں سے پانچ خیبر پختونخوا اور دو سندھ سے رپورٹ ہوئے، کراچی میں پولیو کا آخری کیس دسمبر 2024ء میں رپورٹ ہوا تھا، پولیو ایک لاعلاج مرض ہے تاہم ویکسین کے ذریعے اس سے بچائو ممکن ہے۔نیشنل ای او سی کے مطابق انسدادِ پولیو کی قومی مہم 2سے 8نومبر 2026ء تک منعقد کی جائے گی، کراچی کے تمام اضلاع سمیت ملک کے 97اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا انعقاد ہوگا، 5 سال سے کم عمر 2کروڑ 39 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے۔نیشنل ای او سی کے مطابق والدین بچوں کو ہر مہم میں پولیو سے بچا کے قطرے لازمی پلوائیں، پولیو ویکسین کے ساتھ حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس بھی بروقت مکمل کروائیں۔




