تندوروں کو سبسڈی آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں، روٹی کے وزن، تندوروں کو سبسڈی پر فراہم کئے جانے والے آٹے کی دستیابی اور پرائس کنٹرول اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ مراد حسین نیکوکارہ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی رنگزیب گورایہ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے ہدایت کی کہ روٹی کی مقررہ قیمت اور وزن کی چیکنگ کے لئے انسپکشن 2کا عمل مزید موثر بنایا جائے اور تندوروں کو سبسڈی پر فراہم کئے جانے والے 10 کلو آٹے کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فیلڈ میں متحرک رہنے اور مارکیٹوں میں قیمتوں کی باقاعدہ نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عائد کردہ جرمانوں کا ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پر اپ لوڈ کیا جائے۔انہوں نے پیرا کی کارکردگی کو برقرار رکھنے اور مزید بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔اجلاس میں موٹروے چیک پوائنٹس کی مانیٹرنگ کے حوالے سے ہدایت کی گئی کہ متعلقہ افسران روزانہ دو مرتبہ چیک پوائنٹس کا دورہ کریں اور نگرانی کے عمل کو مثر بنائیں۔ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے ہدایت کی کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لائیں، فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے پرائس کنٹرول اقدامات پر مثر عمل درآمد کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں