جن سکولز کے داخلہ ہدف نا مکمل ہیں، دفتر کھلے رکھیں

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد محمد وسیم ساجد نے ہدایت کی ہے کہ جن ہائی و ہائر سیکنڈری سکولوں میں داخلہ اہداف، طلبہ کے ب فارم کا اندراج اور مختلف آن لائن پورٹلز پر رجسٹریشن کا عمل نامکمل ہے، وہ بروز ہفتہ سکول کھلے رکھیں اور تمام زیرِ التوا امور مکمل کریں۔ متعلقہ سکولوں میں داخلہ اہداف کی تکمیل، طلبہ کے ب فارم کی معلومات ایس آئی ایس پر اپ ڈیٹ کرنے، جماعت ششم تا دہم کے طلبہ کی سی ایم یوتھ گیمز پورٹل پر رجسٹریشن اور وزیراعظم یوتھ کروم بکس پروگرام کے لیے اہل طلبہ کی رجسٹریشن یقینی بنائی جائے گی۔وسیم ساجد نے واضح کیا ہے کہ ہفتہ کو سکول کھولنے کی ہدایت صرف ان اداروں اور متعلقہ اساتذہ کے لیے ہے جہاں مذکورہ امور نامکمل ہیں۔ تمام کام مکمل کرنے والے سکولوں کے لیے اس حکم کے تحت ہفتہ کو حاضری لازم نہیں ہوگی۔ ہفتہ کے روز زیرِ التوا ریکارڈ کی جانچ اور پیش رفت کی تصدیق کی جائے۔ عدم تعمیل یا غیر تسلی بخش پیش رفت پر متعلقہ سربراہان سے جواب طلب کیا جا سکتا ہے، جبکہ احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں