فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کی کینال روڈ پر اوور اسپیڈنگ کیخلاف موثر کارروائیاں جاری، اسپیڈ گنز کے ذریعے چالان کیے جا رہے ہیں۔ اوور اسپیڈ نگ نہ صرف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ جان لیوا ٹریفک حادثات کا بھی ایک بڑا سبب ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ حادثا ت کی روک تھام اور تیز رفتاری پر قابو پانے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کی جانب سے کینال روڈ پر اسپیڈ گنز کے ذریعے اوور اسپیڈ نگ کرنیوالی گاڑیوں کی رفتار چیک کی جا رہی ہے اور خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے چالان کیے جا رہے ہیں۔ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے تیز رفتاری کے مرتکب ڈرائیورز کے خلاف موثر قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے تاکہ ٹریفک حادثات میں کمی لانے کے ساتھ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ مقررہ رفتار کی پابندی کریں، دورانِ ڈرائیونگ احتیاط برتیں اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنائیں، کیونکہ چند لمحوں کی جلد بازی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتی ہے۔




