شہدائے پولیس ہمارا فخر،انکی قربانیوں کے ہم امین ہیں،آر پی او

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد انعام الرحمن ملک نے ضلع چنیوٹ کا وزٹ کیا۔پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آر پی او کوسلامی دی۔آر پی او انعام الرحمن ملک نے یادگار شہدا پر حاضری دی،پھولوں کی چادر چڑھائی۔آر پی او نے شہدائے پولیس کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔آر پی او نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے پولیس ہمارا فخر،ہمارا اثاثہ ہیں انکی قربانیوں کے ہم امین ہیں۔آر پی او انعام الرحمن ملک نے ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کے ہمراہ امن کمیٹی ممبران چنیوٹ سے میٹنگ کی۔ضلع میں امن و امان کی صورتحال،دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔مذہبی ہم آہنگی و رواداری کے فروغ،امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔آرپی او فیصل آباد نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چنیوٹ کے نمائندوں سے ملاقات کی،مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔آر پی اوفیصل آباد انعام الرحمن ملک نے ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کے ہمراہ پولیس افسران سے میٹنگ کی۔دوران میٹنگ امن و امان کی صورتحال،کرائم کی شرح،کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔آر پی او نے پولیس افسران کو اپنی ترجیحات سے آگاہ کیا۔آرپی اونے پولیس افسران کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔آر پی او نے پولیس افسران کو مجرمان اشتہاریوں،منشیات فروشوں،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔آر پی او نے تھانہ سٹی کا وزٹ کیا۔آر پی او نے تھانہ کی عمارت،حوالات،فرنٹ ڈیسک،مختلف کمروں کا وزٹ کیا۔آر پی او فیصل آبادانعام الرحمن ملک شہید کانسٹیبل امتیاز احمد کے گھر پہنچ گئے۔آر پی اونے شہید کے ورثا سے ملاقات کی،تحائف پیش کئے،شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔آر پی او فیصل آباد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے پولیس کی فیملیز کی ویلفیئر کیلئے تمام ممکن اقدامات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں