فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے چک جھمرہ میں نیو تحصیل کمپلیکس عمارت اورتحصیل تاندلیانوالہ میں دریائے راوی پر حفاظتی بند کی تعمیر کی منظوری دے دی۔کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی زیرصدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر محمدنعمان صدیق،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن قیصر عباس رند،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ آصف اقبال چوہان، اسسٹنٹ کمشنر جنرل ڈاکٹر ذیشان ارشاد،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سید نوید اقبال اور دیگر افسران موجود تھے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ 16کروڑ روپے سے چک جھمرہ تحصیل کمپلیکس عمارت جبکہ 29 کروڑ روپے سے حفاظتی بند کی تعمیر کی جائے گی۔کمشنر فیصل آباد نے کہا کہ ڈی ڈی ڈبلیو پی کے فورم سے منظور ہونے والی ترقیاتی سکیموں پر تیزی سے عملدرآمد کرایا جائے اس ضمن میں شفافیت کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھیں۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران موقع پر موجود رہ کر تعمیراتی عمل کی نگرانی اور مقررہ ٹائم لائن میں منصوبے مکمل ہونے چاہیں۔




