فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیراہتمام فیصل آباد سٹی میں ”سٹیم کمپیٹیشن2026”(STEAM-2026 Competition) کے تحصیل سطح کے مقابلے منعقد ہوئے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر (ایجوکیشن)رائو عبدالکریم نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ڈسٹر کٹ ایجوکیشن آفیسرویمن ڈاکٹر عذرا نسرین سید بھی موجود تھیں۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرویمن مریم شاہین نے تحصیل کی سطح پر شریک طالبات کی جانب سے پیش کئے گئے سائنسی ماڈلز کا تفصیلی دورہ کرایا۔سٹیم ججز کی طرف سے نتائج کے اعلان کے بعد پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔سی ای او ایجوکیشن نے کہا کہ سٹیم کمپیٹیشن 2026 طلبا کو تخلیقی منصوبوں، تجربات اور جدید حل کے ذریعے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی کو دریافت کرنے کا پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔تجسس سے لے کر تخلیق تک، طلبا اپنے علم کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں،تجربات اور دریافت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومت پنجاب کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا ایک بڑا اور قابل تحسین اقدام ہے۔




