موٹرویز منصوبوں کو نجی پارٹنر شپ سے مکمل کرنے پر غور

اسلام آباد(بیوروچیف) حکومت نے موٹرویز سمیت مختلف منصوبوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مکمل کرنے پر غور شروع کردیا۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے موٹرویز سمیت مختلف منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کرنے پر غور کیا جارہا ہے اور پہلے مرحلے میں 4 منصوبوں کو اس نظام کے تحت لانے پر اتفاق ہوا ہے۔اس سلسلے میں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت مشیر وزیراعظم برائے نجکاری محمد علی کے ہمراہ اہم اجلاس ہوا، جس میں این ایچ اے اور نجکاری کمیشن نے 4 منصوبوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت لانے پر اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں