ساہیوال(بیورچیف)ساہیوال میں کروڑوں روپے کے بجٹ کو خرچ کرنے کے با وجود شہریوں کیلئے سہولیات کا فقدان ہے ساہیوال میں مین روڑو ں کو تو بنا دیا گیا لیکن ان روڑوں سے نکلنے والے روڈ ز فر نیچر بازار ، چرچ روڈ،جوگی چوک سے ریلوے روڈ ، دیپالپور بازار روڈ،طفیل شہید روڈ،کھو کھا بازار، فائیوز چوک کو جانیوالا روڈ انتہائی ٹوٹ پھوٹ اور خستہ حال ہو چکا ہے عوام ان روڈ پر مٹی گرد و غبار کیسا تھ گزرتے ہیں۔ جس سے سانس اور پھیپھڑوں کی بیماریاں پھیل رہی ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں انتظامیہ کے متعدد بار نشاندہی کے با وجود انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہوئی اور ان روڈز پر آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں متعلقہ افسران کو عملہ سب اچھا کی رپورٹ پیش کر رہا ہے اور تصویریں بنا بنا کر گروپوں اور افسروں کو خوش کر رہا ہے جبکہ اسکے بر عکس پورے شہر میں جگہ جگہ گندگی اور گٹر ابل رہے ہیں گٹروں کے گندے پانی سے سڑکیں تباہ ہو گئی ہیں اور یہ ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور گٹروں کاگندا پانی میونسپل کارپوریشن کے عملے کی نا اہلی کومنہ چڑا رہا ہے اور دوسری طرف کوڑا کرکٹ نہر کی پلوں پر رکھی ٹرالیوں سے نکل نکل کر ہوائوں سے پھر دوبارہ گلی محلوں میں جا رہا ہے کوڑا اٹھانے والی گاڑیاں اور ٹرالیاں ان علاقہ جات میں کئی کئی دن نہیں آتیں کے علاقہ منظور کالونی عارف والا روڑ نائن ایل نہر کے دونوں اطراف صفائی تو کیا دیکھنا بھی گوارہ نہیں سمجھتے۔ علاقہ مکینوں کا وزیر اعلی پنجاب کمشنر ساہیوال سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔




