سیکورٹی کے انتظاما ت کو فو ل پروف بنایا جائے

گوجرہ(نامہ نگار ) انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم گوجرہ میں 28 اکتوبر کو چینی ہاکی ٹیم کی آمد کے پیشِ نظر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق اللہ تارڑ، اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ قمر محمود منج، ایس پی عبداللہ، ڈی ایس پی گوجرہ علم دین بلغانی اور ایس ایچ او سٹی گوجرہ وسیم شاہو نے اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔دورے کے دوران افسران نے چینی ٹیم کی آمد کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور اسٹیڈیم میں امن و امان برقرار رکھنے، کھلاڑیوں اور دیگر افراد کی حفاظت یقینی بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لیے سکیورٹی پلان پر غور کیا۔ اس موقع پر متعلقہ عملے کو ہدایت کی گئی کہ تمام انتظامات کو مؤثر اور فول پروف بنایا جائے تاکہ ٹیم کی آمد اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے دوران کسی قسم کی بدنظمی پیدا نہ ہو۔دوسری جانب انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم گوجرہ کو خوبصورت اور معیاری بنانے کے لیے بھی کام تیز ی سے جاری ہے۔ اور مختلف مقامات پر سکیورٹی کیمروں کی تنصیب سمیت دیگر انتظامات کیے جا رہے ہیں۔اس سلسلے میں ڈی او اسپورٹس ندیم قیصر، ڈی ایس او ٹوبہ ٹیک سنگھ جمیل اور ملک اصغر کئی روز سے اسٹیڈیم کی بہتری اور تمام انتظامات کو حتمی شکل دینے میںمصروف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں