مارکیٹ میں آٹے کی دستیابی پر نظر رکھی جائے

سرگودھا ( بیورو چیف) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ کو دفتر طلب کیا اور مارکیٹ میں آٹے کی دستیابی اور سپلائی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ لی۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے نمائندے نے بھی شرکت کی۔بریفنگ کے دوران مارکیٹ میں آٹے کی فراہمی، دستیابی اور طلب و رسد کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ مارکیٹ میں آٹے کی دستیابی اور سپلائی کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جائے اور عوام کو آٹے کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں