علی جان خان سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب تعینات

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) حکومت پنجاب نے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب میں اہم انتظامی تبدیلی کرتے ہوئے علی جان خان کو سیکرٹری اسکول ایجوکیشن پنجاب تعینات کر دیا ہے، جبکہ سابق سیکرٹری مدثر ریاض ملک کو عہدے سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق علی جان خان (PAS/BS-21)کو سیکرٹری اسکول ایجوکیشن پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی کے باعث سیکرٹری اسکول ایجوکیشن کی آسامی کو ان کے لیے ذاتی حیثیت میں گریڈ 20 سے گریڈ 21 میں اپ گریڈ بھی کیا گیا ہے۔مدثر ریاض ملک کو فوری طور پر تبدیل کرکے مزید احکامات کیلئے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔یہ احکامات چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے گورنر پنجاب کے حکم پر جاری کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں