پاؤں پھسلنے سے طالب علم بس تلے آکر جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ستیانہ روڈ پر خانوآنہ بائی پاس کے قریب چلتی بس پر چڑھتے ہوئے پائوں پھسلنے سے پنجاب کالج کا طالب علم بس تلے آ کر جاں بحق ہو گیا’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 71 گ ب کا رہائشی 17 سالہ طالب علم ایان علی ولد امام دین جو کہ پنجاب کالج کا فرسٹ ائیر کا طالب علم کالج جانے کیلئے اڈا پر آیا اور خانوآنہ بائی پاس کے قریب چلتی بس پر سوار ہونے لگا تو پائوں پھسلنے سے گر پڑا اور اسی بس کے ٹائروں تلے آ کر کچلا گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں