صنعتکار ریحان اشرف کے قاتل پولیس کانسٹیبل کے بیٹے کی گرفتاری کے دعوے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معروف صنعتکار جمسا کمپنی کے مالک ریحان اشرف کے قاتل پولیس کانسٹیبل کے بیٹے عمیر کی گرفتاری کے دعوے سامنے آ گئے تاہم پولیس کی جانب سے قاتل کی گرفتاری کی تصدیق نہ ہو سکی۔ یاد رہے کہ 17 اکتوبر کو جمسا انڈسٹری کا مالک ریحان اشرف اپنی فیملی فنکشن کیلئے چناب کلب آیا تو اپنی لینڈ کروزر ویلے کمپنی کے ورکر کو دے کر اندر چلا گیا جبکہ موبائل فون پر گاڑی کی لوکیشن تبدیل کا میسج آنے پر باہر آیا تو گاڑی غائب تھی۔ ٹریکر کمپنی کی طرف سے لوکیشن جڑانوالہ روڈ پر بتائی تو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ وہاں پر پہنچا تو جونہی اس نے گاڑی کا دروازہ کھولا تو ملزم نے گردن میں فائر مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ تاہم سی پی او نے تنویر حسین نے ایس پی اقبال ڈویژن حافظ سعید کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے کر قاتلوں کی گرفتاری کا ٹاسک سونپا تھا۔ جس پر گزشتہ روز سوشل میڈیا پر سیف سٹی کیمروں اور دیگر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے قاتل عمیر خالد ولد خالد کو گرفتار کرنے کے دعوے کئے جا رہے ہیں۔ پکڑا جانیوالا قاتل ریٹائرڈ کانسٹیبل کا بیٹا بتایا جاتا ہے۔ جسکو شاہ کوٹ سے گرفتار کیا گیا۔ تاہم ابھی تک پولیس نے قاتل کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں