SHOمدینہ ٹاؤن نے بھانجے کے قاتل ماموں کو گرفتار کرلیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹائون ارسلان باری نے بھانجے کے قاتل ماموں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق مدینہ ٹائون وائی بلاک کے رہائشی عابد علی نے بتایا کہ 2 اکتوبر کو اس کا برادر نسبتی ملزم شہزاد عرف جہاز سکنہ دارالسلام کالونی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ان کے پاس آیا اور کہا کہ بھانجا آفاق’ رانا صابر وغیرہ کیخلاف باتیں کرتا ہے۔ جس پر آفاق ولد عابد نے کہا کہ اس نے کسی کیخلاف کوئی بات نہیں کی ہے۔ جس پر ملزم شہزاد مشتعل ہو گیا اور دوبارہ ان کے گھر آیا تو آفاق نے گھر سے کرسیاں نکال کر رکھیں اور بیٹھے باتیں کر رہے تھے کہ ماموں شہزاد نے طیش میں آ کر گولیاں مار کر بھانجے آفاق کو قتل کر کے فرار ہو گیا۔ تاہم ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹائون نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے قاتل ماموں شہزاد عرف جہاز کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں