ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے وقفے کا اعلان کرنے کے ایک روز بعد صحت سے متعلق تازہ صورتحال بتا دی اور کہا کہ انھیں مزید آرام کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹروں نے انہیں سختی سے آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا، جس پر مداح ان کی صحت کے لیے فکرمند تھے اور سوشل میڈیا پر نیک تمنائوں کے پیغامات شیئر کیے تھے۔واضح رہے کہ 84 سالہ لیجنڈری اداکار نے اپنے بلاگ پر صحت سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کرکے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا تھا۔ تاہم انھوں نے اپنے ٹمبلر اکائونٹ پر صحت سے متعلق ایک اور تازہ اطلاع شیئر کی ۔




