لاہور(بیوروچیف) لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ قرآن پاک پر قسم کے بعد فریق اپنے وعدے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا،قسم کے بعد اپیل واپس لینے سے انکار کی درخواست مسترد کردی گئی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے سائل محمد دین کی درخواست پر 15صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا جسے عدالتی نظیر قرار دیاگیاہے۔عدالت نے کہا کہ جائیداد کے معاہدے کا مقدمہ قرآن پاک پر قسم کی بنیاد پر نمٹانے کا فیصلہ برقرار ہے ۔فریق نے خود قرآن پاک پر قسم کی پیشکش کی، بعد میں پیچھے ہٹنے کی اجازت نہیں، مخالف فریق نے قرآن پاک پر قسم کھائی تو اپیل خارج کر دی گئی۔قسم کے بعد مقدمہ میرٹ پر چلانے کی درخواست مسترد کردی ۔




