نائیجیریا میں مسلح افراد کے حملے میں40افراد ہلاک

ترابا(مانیٹرنگ ڈیسک) نائیجیریا کی شمال مشرقی ریاست ترابا کے گاں بناری میں مسلح افراد کے حملے میں کم از کم 40 افراد ہلاک ہو گئے۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق حملہ جمعہ کی سہ پہر کیا گیا جبکہ پولیس نے تصدیق کی کہ مسلح افراد کے ایک بڑے گروہ نے گاں پر دھاوا بولا، حملہ آوروں نے شدید فائرنگ کی اور دکانوں سے اشیائے خورونوش لوٹ لیں۔ایمنسٹی انٹر نیشنل کا کہنا ہے کہ پولیس نے ابتدائی طور پر 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی تاہم ہفتے کے روز مزید لاشیں ملنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 40 ہو گئی۔شمالی نائیجیریا میں حالیہ عرصے کے دوران مسلح جرائم پیشہ گروہوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے، جو دیہات پر دھاوا بولنے، شہریوں کو تاوان کے لیے اغوا کرنے اور مویشی چوری کرنے میں ملوث ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں