فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جھنگ بازار چوک میں تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق جبکہ موٹرسائیکل سوار خود بھی زخمی ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ 45 سالہ حبیب موٹرسائیکل پر سوار ہو کر تیز رفتاری سے جا رہا تھا کہ راجباہ روڈ پر جھنگ بازار چوک میں اس نے ایک راہگیر کو ٹکر مار دی اور خود بھی نیچے گر کر شدید زخمی ہو گیا، ٹکر لگنے سے نامعلوم راہگیر موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جس کی شناخت نہ ہو سکی۔ جھنگ بازار پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی نعش قبضہ میں لیکر الائیڈ ہسپتال منتقل کر دی جبکہ ریسکیو1122 کے عملہ نے زخمی ہونے والے موٹرسائیکل سوار طبی امداد دیتے ہوئے مزید علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔




