فیسکو کی دکانداروں سے بجلی بلوں میں1ہزار رپے انکم ٹیکس وصولی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مہنگائی کے پرفتن دور میں تاجر برادری پس کر رہ گئی’ کاروبار نہ ہونے کے برابر جبکہ ٹیکسوں کی بھرمار’ فیسکو نے بھی دکانداروں سے کم ازکم ایک ہزار روپے بطور انکم ٹیکس کی مد میں بجلی کے بلوں میں وصول کرنا شروع کرد ئیے ہیںجبکہ دیگر سرکاری محکموں کی طرف سے تاجروں سے مختلف اقسام کے درجن بھر ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں جسکی وجہ سے تاجر برادری روز بروز ٹیکسوں کی بھرمار اور پیرافورس کی طرف سے دھڑا دھڑ جرمانوں کے باعث شدید پریشان ہے۔ شہر بھر کی تاجر برادری ٹیکسوں کی بھرمار کی وجہ سے ذہنی اذیت کا شکار ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ دکان کا کرایہ’ کام کرنے والوں کی تنخواہوں کیساتھ ساتھ مختلف سرکاری محکموں کی طرف سے بھاری ٹیکس کے بوجھ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ فیسکو بجلی کے بل کے ساتھ ساتھ فی دکاندار سے کم ازکم ایک ہزار روپے انکم ٹیکس دیگر ٹیکسوں کے علاوہ وصول کرتی ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ تاجروں کو ریلیف دے تاکہ وہ اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں لیکن حکومت کی جانب سے تاجروں پر ٹیکسوں کی بھرمار ہو چکی ہے جو کہ تاجروں کیساتھ سراسر زیادتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں