ڈرگ ٹیسٹنگ میں 6ادویات کے نمونے جعلی

کراچی (بیوروچیف) ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ میں6ادویات کے نمونے جعلی نکل آئے’ ادویات کے نمونوں میں موثر اجزا موجود نہیں تھے جبکہ ان نمونوں میں اینٹی بائیوٹک اور دردکش ادویات شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق 6 جعلی نکلنے والی ادویات بنانے والی کمپنیوں نے نمونوں سے لاتعلقی کا اظہار کیا، تمام ادویات کو ڈرگ ایکٹ کے تحت جعلی قرار دیا گیا، ٹیسٹنگ لیباریٹری نے کہا کہ تمام ادویات کی سِیل درست حالت میں تھی۔ٹیسٹنگ لیباریٹری رپورٹ کے مطابق ادویات زائد المیعاد بھی نہیں تھیں، ادویات کے نمونے کراچی کے ضلع ساوتھ سے لیے گئے، رپورٹس کوالٹی کنٹرول بورڈ کو ارسال کردی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں