موٹر سائیکلوں کے مختلف پرزہ جات کیلئے نیا کسٹمز ٹیرف کوڈ متعارف

اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت نے ہیوی کمرشل گاڑیوں کے ٹائروں کے لیے کسٹمز ٹیرف میں نئی درجہ بندیاں اورموٹر سائیکلوں کے مختلف پرزہ جات کے لیے بھی نیا کسٹمز ٹیرف کوڈ متعار ف کرا دیا۔وزارتِ خزانہ و محصولات نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ایف بی آر نے ہیوی کمرشل گاڑیوں کے ریڈیل ٹائروں کے لیے نیا پی سی ٹی کوڈ 4011.2091متعارف کرا دیا۔موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹ، سائیڈ ریفلیکٹر، سائیڈ پلیٹ اور فٹ پلیٹ سمیت مختلف پرزہ جات نئی ٹیرف درجہ بندی میں شامل کر لیے گئے۔موٹر سائیکلوں کی ونڈ اسکرین، سیٹ باکس، وہیل اسمبلی، سینٹر کور اور دیگر متعلقہ پرزہ جات بھی نئی درجہ بندی کا حصہ ہوں گے۔حکومت نے کسٹمز ٹیرف سے متعلق 2006کے نوٹیفکیشن میں ترمیم کر تے ہوئے نئی ٹیرف درجہ بندیاں شامل کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں