لاہور(بیورو چیف) ترجمان پنجاب کائونٹر نارکوٹکس فورس کے مطابق 16ستمبر سے 22 اکتوبر کے دوران مجموعی طور پر 12کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی 1020 کلو گرام منشیات کی ترسیل ناکام بنائی گئی۔255انسداد منشیات کاروائیوں میں 40 پستول،8رائفلیں اور 2 مشین گنیں بھی برآمد کی گئیں۔ دو اشتہاری منشیات فروش اپنے ہی ساتھیو ں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے جبکہ 3زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے ۔ترجمان نے مزید بتایا کہ منشیات فروشوں کی کراس فائرنگ سے پنجاب کائونٹر نارکوٹکس فورس کے تین جوان بھی شدید زخمی ہوئے ۔ترجمان کے مطابق پنجاب کائونٹر نارکوٹکس فورس کی 16ستمبر سے اب تک کی کاروائیوں میں مجموعی طور پر منشیات فروشوں سے 550کلو گرام کوکین، 1.9کلوگرام ہیروئن، 100کلوگرام پوپی اسٹرا، 620کلوگرام بھنگ، 241کلوگرام چرس، 540لیٹر شراب، 28.2کلوگرام افیون اور 26کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔




