لاہور (بیوروچیف) پنجاب کی جیلوں میں اسیران کی فلاح و بہبود کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے اسیران کے اکائونٹس میں رقم جمع کروانے کی حد 10ہزار روپے سے بڑھا کر 25ہزار روپے کر دی گئی ہے۔محکمہ جیل اور بینک آف پنجاب کے اشتراک سے متعارف کرائی گئی اس سہولت کے تحت اسیران کے اہلِ خانہ اب ایزی پیسہ، جاز کیش اور دیگر بینکنگ ایپس کے ذریعے گھر بیٹھے رقم منتقل کر سکیں گے۔حکام کے مطابق صوبہ بھر کی جیلوں میں اسیران کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات تیزی سے جاری ہیں، جبکہ اس نئی سہولت کا مقصد اسیران کے اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب کو رقم جمع کروانے کے عمل میں درپیش مشکلات میں کمی لانا ہے۔




