لاہور (بیوروچیف) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیرِ صدارت جرائم کی روک تھام سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں جیب تراشی، چوری، نقب زنی اور خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے جیب تراشی میں ملوث منظم گروہوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ جیب تراشوں کے خلاف خصوصی مہم چلائی جائے اور چوری و نقب زنی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔اجلاس میں جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی اور گرفتاریوں کے لیے سیف سٹی کے کیمروں سے بھرپور مدد لینے کی ہدایت کی گئی۔




