ایشوریا کی بیٹی والدہ سے زیادہ لمبی دکھائی دینے لگیں

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے نے اپنی بیٹی آرادھیا بچن اور رائے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ اپنے بھتیجے شیوانش رائے کی سالگرہ منائی۔ اس موقع پر ایشوریا کی بھابھی شریما رائے نے انسٹاگرام پر خاندانی تقریب کی تصویری جھلکیاں شیئر کیں۔تصاویر میں ایشوریا اپنے بھائی، آدتیہ رائے، بھابھی شریما، والدہ ورندا رائے اور بیٹی آرادھیا کے ساتھ نظر آئیں۔ خاندان کے افراد شیوانش کی سالگرہ منانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ ایک تصویر میں خاندان کے تمام افراد سالگرہ کے کیک کے گرد کھڑے دکھائی دیے، جبکہ شیوانش کیک کاٹ رہے تھے۔اگرچہ خاندان کی خوشگوار تقریب نے مداحوں کی توجہ حاصل کی۔، تاہم تصاویر میں بہت سے لوگوں نے آرادھیا کے قد کو بھی خاص طور پر نوٹ کیا۔ 14 سالہ آرادھیا اپنی والدہ سے زیادہ لمبی دکھائی دیں، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کے تیزی سے بڑھتے قد پر تبصرے کییی شریما رائے کے درمیان ممکنہ اختلافات کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں