سلمان خان نے ایک بار پھر فوٹوگرافرز کو تنبیہ کردی

ممبئی (شوبز نیوز)بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے ایک بار پھر فوٹوگرافرز کو تنبیہ کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے گزشتہ روز آئیفا 2027 کی پریس کانفرنس میں ایک شاندار انداز میں شرکت کی، اس دوران اداکار نے فوٹوگرافروں (پاپرازی)کو تصاویر کے لیے پوز بھی دیا۔اس کے ساتھ ہی اداکار نے فوٹوگرافروں کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ پیچھے کا بھی خیال رکھا کریں، اتنی عزت تو آپ سب دے ہی سکتے ہیں۔اداکار نے فوٹوگرافروں پر زور دیا کہ وہ مشہور شخصیات کی تصاویر لیتے وقت احتیاط اور احترام کا خیال رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں