مبینہ پولیس مقابلہ،ریکارڈ یافتہ ڈاکو ساتھی کی گولی لگنے سے مارا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ 71گ ب میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ریکارڈیافتہ ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اس کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر جڑانوالہ ملک عمران کو اطلاع ملی تھی کہ موٹرسائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد خانوآنہ کے قریب شہری سے واردات کر کے فرار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے پولیس پارٹی کے ہمراہ تعاقب کیا تو دوسری طرف ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ بھی ریسکیو15 کی کال پر ڈاکوئوں کی گرفتاری کیلئے موقع پر پہنچ گئے، پولیس کیساتھ آمنا سامنا ہونے پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا تو ایک ملزم زخمی حالت میں پڑا تھا، جس نے اپنا نام عمیر عرف عمیری ولد محمد عباس سکنہ 76 رب بتایا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ مرنے والا ڈاکو 50سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ تاہم پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے شعبہ مارچری منتقل کر کے اس کے فرار ہونیوالے ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں