گوجرہ(نامہ نگار)موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے ”گن پوائنٹ ”پرراہ گیر سے مال وزر چھین لیا۔جبکہ چوروں نے گھر کا صفایا کر دیا ۔ معلوم ہواہے کہ چک نمبر97ج ب کاناصر علی شہر سے سودا سلف خریدکرکے واپس گائوں جا رہا تھاکہ بیانی ہے کہ چک نمبر 95 کے قریب پیچھے سے آنیوالے موٹر سائیکل پرسوارچار ڈاکوئوں نے اس کو اسلحہ کے زور پر روک لیااورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کراس سے ہزاروں روپے نقدی وغیرہ چھین لئے اور فرارہوگئے ،علاوہ ازیں چک نمبر97ج ب کی سمیراحامد اپنے گھر سے سسرال گئی ہو ئی تھی جس کی عدم موجوددگی میں نامعلوم چور ااس کے گھر کے ندر داخل ہو ئے اور وہاں سے قیمتی طلائی زیورات،ہزاروں روپے نقدی اورسعودی ریال چوری کر کے فرارہو گئے۔ وارداتوں کی اطلاع تھانہ صدر پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے تاحال کسی مقدمہ کے اندرج کا علم نہیں ہو سکا۔




