ایجوکیشن کے فروغ میں نجی تعلیمی اداروں کا کردار قابل ستائش

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کے لیے جہاں حکومتی تعلیمی ادارے اپنا موثر و فعال کردار ادا کر رہے ہیں وہیں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا کردار قابل ستائش ہے’مستقبل کے معماروں کو دورحاضر کی بہترین تعلیم و تربیت سے روشناس کروانا ہمراہ بنیادی مقصد ہے’ ان خیالات کا اظہار ایس اے ایچ کالج آف انسٹیٹیو ٹ کے چیئرمین مظہر منور’ ڈائر یکٹر ز محمد محسن شریف’ محمد مومن شریف’ پرنسپل پروفیسر قمرالنسا ء نے بی ایس کمپیوٹر سائنس اور سی ایس کے پروگرامز کیلئے منعقدہ اوپن ہائوس تقریب میں رجسٹر ہونے والے سٹوڈنٹس سے کیا’ مقررین نے کہا کہ ایس اے ایچ کالج آف انسٹیٹیوٹ ذہین طلباو طالبات کو کیش چار سالہ ڈگری فری اور کیش انعامات دے کر ان کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے جو قابل ستائش ہے’ انہوں نے کہا کہ ہم جدید ایجوکیشن کے فروغ کے لیے دن رات کوشاں ہیں’ ہم ایسے افراد پیدا کرنا چاہتے ہیں جو صرف پڑھے لکھے ہی نہ ہوں بلکہ حقیقی معنوں میں ہنرمند بھی ہوں تاکہ وہ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں اور اپنے گھر والوں کے لیے معاشی معاون بھی ثابت ہوں’ یہی وجہ ہے کہ آج سٹوڈنٹس ہماری درسگاہ سے اپنی تعلیم حاصل کرکے معاشرے کے مفید شہری بن رہے ہیں’ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ سٹوڈنٹس اور ان کے والدین کا ہمارے ادارہ پر اعتماد بتدریج بڑھ رہا ہے جو ہماری کامیابی ہے’ تقریب کے آخر میں بی ایس کمپیوٹر سائنس اور سی ایس کے پروگرام کیلئے اوپن ہائوس تقریب میں رجسٹر ہونے والے سٹوڈنٹس میں بذریعہ قرعہ اندازی چار سالہ ڈگری فری’ کیش پرائز اور ایڈمیشن فری چیک اور سکالر شپ تقسیم کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں