صفدرآباد(نامہ نگار)لاہور سرگودھا روڈ پر سالار بھٹیاں کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سڑک کنارے کھڑ ے ڈ مپر سے جا ٹکرائی جس سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو 1122 اطلاع ملنے پر پہنچی تو موٹر سائیکل سوار شدید چوٹوں کی وجہ سے دم توڑ چکا تھا،موٹر سائیکل سوار کی شناخت50 سالہ شہباز ولد خورشید کے نام سے ہوئی۔ریسکیو الرٹ کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار موٹر سائیکل سڑک پر کھڑے ڈمپر سے جا ٹکرائی ،ریسکیو ٹیم نے ضابطہ کی کارروائی کے بعد لاش پولیس تھانہ خانقاہ ڈوگراں کے حوالے کر دی۔




