دار العلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف کی علمی تحریک دنیا میں اپنا مقام رکھتی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن طلبا اسلا م کے سابق مرکزی صدر اور پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری کی قیادت میں وفد نے محمد جاوید اقبال کھارا مرکزی صدر الکرم فرینڈز پاکستان سے ملاقات کی۔اس موقع پر مرکزی صدر الکرم فرینڈز پاکستان نے الکرم فرینڈز کے ملک بھر میں تنظیمی دوروں کے اہداف اور مقاصد سے اگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت ضیاالامت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری رحم اللہ علیہ سے ملک بھر میں پیار کرنیوالے اس پلیٹ فارم پر خدمت دین متین اور استحکام پاکستان کے لیے جمع ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا احیا دین کا یہ سفر سو سال سے آستانہ عالیہ امیر السالکین بھیرہ شریف سے جاری ہے ۔اور دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف کی علمی تحریک اب پوری دنیا میں اپنا اثر رکھتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حضور دیوان کریم حضرت پیر محمد امین الحسنات شاہ صاحب مدظلہ العالی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیرہ شریف کی سرپرستی اور حضرت پیر محمد نعیم الدین شاہ صاحب مدظلہ العالی کی ولولہ انگیز قیادت میں ماسٹر پلان ترتیب دیا جاچکاہے ۔جس سے اگلے سو سالہ سفر کی پلاننگ ہوگی ۔انہوں نے مزید کہا تمام اعتدال پسند ،خدمت دین کا جذبہ رکھنے والے دوست الکرم فرینڈذ سے جڑ جائیں ۔سید آفتاب عظیم بخاری نے کہا کہ حضرت ضیا الامت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری رحم اللہ علیہ کی خدمات کا ایک زمانہ معترف ہے ۔اور آپ کے فیض یافتگان کا یہ ملک و قوم کے لیے خوش آئند ہے ۔اس موقع پر کنٹری ہیڈ ضیاالامت فائونڈیشن محمد جعفر ماجد اعوان،سیکرٹری جنرل الکرم فرینڈز حافظ سعید احمد ،مرکزی فنانس سیکرٹری احمد نصیر ،نومنتخب ڈویژن ناظم یاسر مصطفائی،جماعت اہلسنت فیصل آباد کے راہنما قاسم وقار سیالوی ،رفیق انجمن اور جماعت اہلسنت کے راہنما جاوید یوسفی صاحب شہزاد سلطانی صاحب سلطانی ٹریڈرز ،مصطفائی فورم اور مصطفائی میڈیا کے چیئرمین رانا سجاد مصطفائی، انجمن طلبااسلام صوبہ پنجاب شمالی کے نائب ناظم طیب شہاب سیالوی ،الکرم فرینڈز پاکستان کے مرکزی صدر کے پرسنل اسسٹنٹ علی رضوان موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں